پنجاب کی سیاسی صورتحال، شہباز اور زرداری کا آئین کے تحت حکمت عملی بنانے کا فیصلہ، چوبیس گھنٹے میں پی ڈی ایم کا اجلاس بلانے کا امکان
اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد میدان میں بھرپور تیاری سے اترنے کا فیصلہ، ن لیگ کی سی ای سی کمیٹی کا اجلاس جلد بلانے پر اتفاق
لاہور(خبرنگار خصوصی) پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس آئندہ 24 گھنٹوں میں بلائے جانے کا امکان ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب کی تیزی سے بدلتی سیاسی صورتحال کے معاملہ پر آصف علی زرداری اور نواز شریف سے ٹیلفونک رابطہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میںپنجاب کی تیزی سے بدلتی سیاسی صورتحال کے معاملہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے ، وزیراعظم نے مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف سے بھی رابطہ کیا ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تینوں بڑے رہنمائوں نے پنجاب میں آئین کے مطابق چلنے ، پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد الیکشن کے میدان میں بھرپور تیاری سے اترنے کا فیصلہ اورپنجاب کے حوالے سے ن لیگ کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی جلد بلانے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔

Leave feedback about this