ایم کیو ایم کے راستے جدا، صدر وزیر اعظم کو اعتماد کے ووٹ کا کہیں گے

ایم کیو ایم کے راستے جدا، صدر وزیر اعظم کو اعتماد کے ووٹ کا کہیں گے
وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے، موجودہ صورتحال میں سیاسی و پارلیمانی حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے
ایم کیوایم پاکستان نے اپنے ایم این ایز سے استعفےطلب کر لیے ہیں،ایم کیوایم اجلاس میں زیادہ تر شرکا نے وفاقی حکومت سے الگ ہونےکی رائے دی
لاہور (صحافی ۔ پی کے نیوز) صدر علوی وزیر اعظم شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتےہیں ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شہباز شریف کے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے آپشن پر غور شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے قریبی ساتھیوں سے مشاورت مکمل کر لی، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں۔پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے، موجودہ صورتحال میں سیاسی و پارلیمانی حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے۔علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا پی ڈی ایم حکومت سے علیحدگی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کی وفاق میں حکومت چھوڑنےکی مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان نے اپنے ایم این ایز سے استعفےطلب کر لیے ہیں۔ایم کیوایم اجلاس میں زیادہ تر شرکا نے وفاقی حکومت سے الگ ہونےکی رائے دی ہے۔ خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ اجلاس میں متعدد شرکا نےوفاقی حکومت سےالگ ہونےکی رائےدی تاہم حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد خالد مقبول کی جانب سےہی کیاجائےگا۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ میں نہیں سمجھتاکہ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ہو پائےگا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے آئینی مسائل درپیش ہوں گے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ عدالتوں میں جائےگا۔ان کا کہنا تھا کہ معاملہ عدالت میں جائےگاتوہم بھی عدالتی کارروائی کاحصہ بنیں گے ہم اتنی بڑی ناانصافی نہیں ہونے دیں گے شفاف الیکشن ہونے ہیں یا نہیں بس ضد ہے الیکشن ہونے ہیں بلدیاتی انتخابات سےقبل دھاندلی ہم نہیں ہونےدیں گے۔

Leave feedback about this

  • Rating