پنجاب میں گورنر راج کا امکان

لاہور(صحافی ۔ پی کے نیوز) پنجاب میں گورنر راج کا امکان ہے ۔ رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمرانی ٹولے نے ملک کی معیشت کا برا حال کیا، پرویز الٰہی اس وقت مسلط ہیں، دو تین ماہ میں پنجاب کو اس طرح لوٹا کہ اس کی مثال نہیں ملتی، لوٹ مار میں عمرانی ٹولہ ، پرویز الٰہی اور ان کا برخوردار شامل ہے۔

انہوں نے پرویز الٰہی اور عمران خان کو ڈالر مہنگا ہونے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے ڈالر خرید کر بیرون ملک اسمگل کیا، ڈالر مہنگے ہونے کے ذمہ دار یہ ہیں، ان لوگوں نے منی لانڈرنگ کی، مہنگائی کے ذمہ دار یہ ہیں، مونس الٰہی واپس آئیں اور بات کا جواب دیں۔

پنجاب اسمبلی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ کل چور آپس میں دست و گریبان ہوئے ہیں، ان کا مکروہ چہرہ عوام کے سامنے عیاں ہوگا،  ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ہمارے نمبر 186 ہیں، ہمارے نمبر 179 ہیں، اسمبلی آنے سے روکنا غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام ہوگا، انہیں اعتماد کا ووٹ ہر قیمت پر لینا پڑے گا، غیر قانونی عمل کرتے ہیں تو خود ہی خسارے میں رہیں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس نمبر پورے نہیں ہیں، اس صورتحال میں گورنر راج کا بھی امکان پیدا ہوگیا ہے، ۔

Leave feedback about this

  • Rating