پنجاب میں شب خون مارنے کی سازش ناکام ہوگی، عمران خان

 اسلام آباد (صحافی ۔ پی کے نیوز) توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کو حاضری سے استثنیٰ مل گیا ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نے کیس کی سماعت کی، الیکش کمیشن اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکلا عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

سابق وزیراعظم کے وکیل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا اور عمران خان کو 31 جنوری کیلئے طلبی کا سمن جاری کر دیا۔

عدالت کی الیکشن کمیشن کو کیس کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ملزمان پیش ہوں گے تو کاپیاں فراہم کی جائیں گی، بعدازاں عدالت نے عمران خان کی طلبی کا سمن جاری کرتے ہوئے سماعت 31 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Leave feedback about this

  • Rating