پنجاب اسمبلی میں پھر ہنگامہ:وزیر اعلیٰ کو اعتماد کے ووٹ کیلئے ایک دن مل گیا

پی ٹی آئی غیرذمہ دارانہ بیانات نہ دے، اعتماد کا ووٹ لینے کی کوئی ضرورت نہیں : پرویز الہیٰ
اعتماد کے ووٹ سے متعلق گورنرکا خط نہیں مانتے، اعتماد کا ووٹ لینے کا مطلب گورنر کا خط تسلیم کرنا ہوگا، عمران خان کے وژن کی بنیاد پر آگے بڑھ رہے ہیں
شکایت کے اندراج سے ازالے تک پورا سسٹم آن لائن ہونے سے درخواست گزار کو بہت ریلیف ملےگا ،پرویز الہی کی زبیر احمد خان سے ملاقات
لاہور(خبرنگارخصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ اعتماد کا ووٹ لیں گے یا نہیں؟ پرویز الہٰی کہتے ہیں کہ اعتماد کے ووٹ سے متعلق گورنرکا خط نہیں مانتے، اعتماد کا ووٹ لینے کا مطلب گورنر کا خط تسلیم کرنا ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا کہ گورنر نے اعتماد کا ووٹ لینے کا غیرقانونی حکم دیا ہم اسے نہیں مانتے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے خود کو پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے اعتماد کا ووٹ دلانے کے اعلان سے علیحدہ کر لیا اور کہا کہ اعتماد کا ووٹ لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، گورنر پنجاب کے غیرقانونی حکم کو نہیں مانتے، پی ٹی آئی کو چاہیے کہ غیرذمہ دارانہ بیانات نہ دے، 25 تاریخ کو اپنا حال یاد رکھے، ان کی زبانیں نکلی ہوئی تھیں۔پرویز الہیٰ نے کہا کہ وہ عمران خان کے وژن کی بنیاد پر آگے بڑھ رہے ہیں۔ پرویز الہیٰ نے عمران خان کو قائد ا‏عظم کے بعد سب سے بڑا لیڈر بھی قرار دے دیا۔مجلس وحدت المسلمین کی زہرہ نقوی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مومنہ وحید اعلان کرچکی ہیں کہ وہ پرویز الہیٰ کو ووٹ نہیں دیں گی۔علاوہ ازیں  وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے مشیر و چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل زبیر احمد خان کی ملاقات ہوئی۔ چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایت سیل زبیر احمد خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو وزیر اعلیٰ شکایت سیل کی کارکردگی کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے چیئرمین شکایت سیل زبیر احمد خان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہت ہی کم عرصے میں شکایت سیل نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔چیئرمین شکایت سیل زبیر احمد خان نے وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کو بتایا کہا عوام شکایت کو اولین ترجیح پر حل کیا جارہے ہیں

Leave feedback about this

  • Rating