پانچ سے بارہ سال کے بچوں کی 100 فیصد ویکسی نیشن کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی برآمدات میں کمی کا نوٹس
نوید قمر کی سربراہی میں برآمدات کمی کی وجوہات اور اضافے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی،سفارشات بھی طلب
اسلام آباد (صحافی ۔ پی کے نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی برآمدات میں کمی کا نوٹس لے لیا ،برآمدات میں کمی کی وجوہات اور اضافے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی جبکہ کمیٹی سے سفارشات بھی طلب کرلیں،ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے برآمدات میں کمی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے وزیر تجارت نوید قمر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی ہے تا کہ معلوم ہو سکے کہ کن وجوہات کی بناء پر برآمدات میں کمی واقع ہوئی ہے ، کمیٹی میں گورنر اسٹیٹ بینک،سیکرٹریز تجارت اور خزانہ شامل کیا گیا ہے جبکہ چیئرمین نشاط چونیاں شہزاد سلیم،سی ای او انٹرلوپ مصدق ذوالقرنین کمیٹی کا حصہ ہوں گے ،وزیر اعظم نے برآمدات میں اضافے کیلئے کمیٹی سے 14 روز میں سفارشات بھی طلب کرلیں ہیں،ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال جولائی تا دسمبر برآمدات میں5.79 فیصد کمی ہوئی ہے،دسمبر میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 16.64 فیصد کی کمی رکارڈ کی گئی ،دسمبر میں ماہانہ بنیادوں پر برآمدات 3.64 فیصد کم ہوئیں۔#/s#

Leave feedback about this

  • Rating