ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ، شدت 5.8 ریکارڈ

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ، شدت 5.8 ریکارڈ
پشاور، سوات مردان ، صوابی ،ہری پور ، مردان، ہنگو، ڈیرہ اسماعیل خان میں جھٹکے محسوس کئے گئے
اسلام آباد (صحافی ۔ ی کے نیوز) خیبرپختونخوا، پنجاب سمیت ملک بھر کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندو کش افغانستان اور گہرائی 173 کلومیٹر تھی۔خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، پشاور، سوات مردان ، صوابی ،ہری پور ، مردان، ہنگو، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،لاہور فیصل آباد، قصور ، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم ، فاروق آباد ، سانگلہ ہل ،شیخوپورہ ، مریدکے سمیت دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے ، زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔مقبوضہ کشمیر، بھارت، افغانستان اور تاجکستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔

Leave feedback about this

  • Rating