بھارت پاکستان اور مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی میں ملوث ہے، پاکستان

بھارت پاکستان اور مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی میں ملوث ہے، پاکستان
عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی مظالم، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ،گزشتہ ہفتے چار معصوم کشمیریوں کا بہیمانہ قتل کیا گیا
امید ہے عالمی برادری جنیوا کانفرنس میں پاکستان کی مدد کرے گی ،آرمی چیف کا دورہ سعودیہ عرب دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی کڑی ہے، ترجمان
اسلام آباد( صحافی ۔ پی کے نیوز ) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان اور مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی میں ملوث ہے ،عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی مظالم، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ، امید ہے کہ عالمی برادری جنیوا کانفرنس میں پاکستان کی مدد کرے گی۔ ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پر عالمی کانفرس جنیوا میں 9 جنوری کو ہوگی جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتویوگریس کریںگے،دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے ،کانفرس میں موسمیاتی تبدیلی اور پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پر بحث ہوگی علاوہ ازیں کانفرنس میں عالمی رہنما، عالمی اقتصادی ادارے اور غیرسرکاری تنظیموں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔ اس موقع پر امید ہے کہ عالمی برادری پاکستان کی مدد کرے گی۔بھارتی وزیر خارجہ کے پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز بیانات پر ترجمان نے کہا کہ بھارتی قیادت کے پاکستان مخالف بیانات اور ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہیں ،بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر اور پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے،پاکستان اور بھارت نے یکم جنوری کو جوہری ہتھیاروں اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ۔عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی مظالم، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ،گزشتہ ہفتے چار معصوم کشمیریوں کا بہیمانہ قتل کیا گیابھارت نے گزشتہ برس 57 زیر حراست قتل سمیت 214 کشمیریوں کو شہید کیا،دستیاب معلومات کے مطابق 4 ہزار سے زیادہ کشمیری بھارت، مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں موجود ہیںمسرت عالم بھاٹ، یاسین ملک،آسیہ اندرابی، شبیر شاہ، خرم شاہ جیسے رہنما جعلی مقدمات میں پابند سلاسل ہیںکل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما الطاف احمد شاہ کا دوران حراست بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں انتقال ہوا۔گزشتہ سال 2022ء میں بھارت نے کشمیریوں کو مذہبی آزادی سے بھی محروم کر دیا۔ انہوں نے کہا کہپاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گاسیلاب زدگان کے تعاون پر پاکستان عالمی برادری کا شکر گزار ہے ،مختلف ممالک نے پاکستان کی دل کھول کر مدد کی نقد آور اشیاء کی شکل میں عالمی برادری نے کلیدی تعاون فراہم کیا پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کی تعمیرنو کے لئے جنیوا کانفرس منعقد ہوگی امید ہے عالمی برادری پاکستان کی بھرپور مدد کرے گی تعمیر نو پروگرام کئی سالوں پر محیط ہوگا۔ پاک امریکہ تعلقات پر ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ اقتصادی معاملات سمیت اہم امور پر بات چیت جاری رہتی ہے جبکہمعاشی معاملات پر دوست ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں سے بھی رابطوں میں ہیںآرمی چیف کا دورہ سعودیہ عرب دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی کڑی ہے جب کہ پاکستان اقوام متحدہ کا ذمے دار ملک اور آزاد افغانستان کا حامی ہے، جو ہمسایوں کے ساتھ پرامن تعلقات رکھے۔#/s#

Leave feedback about this

  • Rating