کسی دہشتگردگروہ کے سامنے نہیں جھکیں گے ، وزیر اعظم نے خبردار کر دیا

مہنگائی عروج پر ہے کوئی شک نہیں،وزیر اعظم کا اعتراف
سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے ابھی بھی کئی سو ارب روپے چاہئیں، جب حکومت سنبھالی تو حالات انتہائی مخدوش تھے،شہباز شریف
آئی ایم ایف سے معاہدہ ٹوٹ چکا تھا،سابق حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہم سستی ترین گیس نہیں خرید سکے ،سندھ، جنوبی پنجاب سمیت گلگت بلتستان میں ہزاروں لو گ اب بھی امداد کے منتظر ہیں،وزیراعظم کا قبائلی عمائدین سے خطاب
ملک کو درپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلئے ہنر مند افراد کو شراکت دار بنارہے ہیں ، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال چیمپئنز آف ریفارمز نیٹ ورک کا آغاز کررہے ہیں، یہ نیٹ ورک ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا ،شہبازشریف کا ٹوئٹ
اسلام آباد،صحبت پور(صحافی ۔ پی کے نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے ابھی بھی کئی سو ارب روپے چاہئیں، 9 جنوری کو جنیوا کی میٹنگ میں ڈونرز کانفرنس کی صدارت کروں گا ، مہنگائی عروج پر ہے اس بات میں کوئی شک نہیں لیکن حکومت جب حکومت سنبھالی تو حالات انتہائی مخدوش تھے ، آئی ایم ایف سے معاہدہ ٹوٹ چکا تھا، سابق حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہم سستی ترین گیس نہیں خرید سکے۔ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقے صحبت پورکے دورے پر مقامی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے خود ہمت کرنا ہوگی، ایثار اور قربانی کے جذبے سے آگے بڑھنا ہوگا، ابھی بھی سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے کئی سو ارب روپے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ آج بہت ہی خوشی کا دن ہے، صحبت پور کا میرا یہ دوسرا دورہ ہے، پہلے میں یہاں آیا تو یہ پورا علاقہ پانی میں ڈوبا ہوا تھا، خوراک اور دیگر اشیا پہنچانا آسان نہیں تھا، وزیر اعلیٰ بلوچستان اور دیگر دن رات کام کررہے تھے، میں نے اس طرح کا سیلاب اپنی زندگی میں نہیں دیکھا تھا، سندھ ، بلوچستان ، میدانی علاقے ہر جگہ پانی تھا۔انہوں نے کہا کہ خوف آتا تھا کہ کس طرح ان متاثرین کی مدد کریں گے، جن حالات میں ہم نے حکومت سنبھالی تھی آئی ایم سے معاہدہ ٹوٹ چکا تھا۔سندھ، جنوبی پنجاب سمیت گلگت بلتستان میں ہزاروں لو گ اب بھی امداد کے منتظر ہیں، سیلاب سے تقریباً10لاکھ گھر پانی میں ڈوب چکے ہیں، بلوچ، پٹھان ،سندھی یا پھر پنجابی یہ سب کا پاکستان ہے، وفاق اگر بلوچستان کو فنڈز دیتا ہے تو یہ عوام کا حق ہے،دو ماہ میں افسران نے سیلاب زدگان کے سلسلے میں جو محنت کی وہ قابل ستائش ہے، تعلیم اور صحت کے شعبے میں مزید اچھے کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی عروج پر ہے اس بات میں کوئی شک نہیں ہے، نااہلی کی وجہ سے ہم سستی ترین گیس نہیں خرید سکے، انکی نااہلی سے اربوں ڈالر خرچ کرکے گندم خرید رہے ہیں ، 27ارب ڈالر تیل پر خرچ ہوئے، 10لاکھ جوگھر پانی میں بہہ گئے تھے انہیں تعمیر کے لیے معاوضہ دیں گے، یہ سوچ کر خوف آتا تھا کہ کس طر ح متاثرین بحال ہوکر دوبارہ گھروں کو جائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ آج صحبت پور کے اس منصوبے سے سبق حاصل کریں گے، سیلاب کے بعد زمینیں ناکارہ ہوگئی ہیں،اس سے بڑی تباہی کیا ہوسکتی ہے ، ہم کوئی لمحہ ضائع نہیں کریں گے، تقریباً 10لاکھ گھر پانی میں بہہ چکے ہیں،سوچ کر رات کو نیند نہیں آتی فرض کی مکمل ادائیگی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔۔وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں 12 پنجاب کی طرز پر دانش اسکولز بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکریٹری بلوچستان سے درخواست ہے وہ اسکولز کے لیے زمین ڈھونڈیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان اور گورنر کی مشاورت سے پورے بلوچستان میں دانش سکول بنائیں جائیں گے ۔وزیر اعظم شہباز شریف رحیم یار خان کے دانش اسکول کا واقعہ سناتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے، کہا دانش اسکول کے یتیم بچے امریکا سمیت دیگر ممالک میں اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں، دانش اسکولوں میں ای لائبریریز ہیں، ای لائبریری میں مختلف قسم کی اچھی اچھی کتابیں رکھی جائیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے ابھی بھی کئی سو ارب روپے چاہئیں، 9 جنوری کو جنیوا کی میٹنگ میں ڈونرز کانفرنس چیئر کروں گا۔ برادر ممالک کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ملائشیا کے وزیراعظم سے بھی کل گفتگو کی ہے، ملائشین وزیراعظم سے گفتگو کرکے لگا کہ خاندان کا کوئی فرد بات کر رہا ہے، ملائشین وزیراعظم نے مجھ سے اردو میں بات کی ۔علاوہ ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال چیمپئنز آف ریفارمز نیٹ ورک کا آغاز کررہے ہیں، ملک کو درپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلئے ہنر مند افراد کو شراکت دار بنا رہے ہیں۔وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ ہنر مند پاکستانی ملک کا فخر ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر مختلف شعبوں میں اپنا مقام بنایا۔انہوں نے کہا کہ میری ہدایت پر وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال چیمپئنز ا?ف ریفارمز نیٹ ورک کا ا?غاز کررہے ہیں، یہ نیٹ ورک ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا جس میں ملک کیلئے ماہرین کی خدمات لی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بڑے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بہترین ٹیلنٹ کو بروئے کار لایا جائے گا۔

Leave feedback about this

  • Rating