ن لیگ میں تنظیم نو:مریم نواز پارٹی کی سینئر نائب صدر مقرر

ن لیگ میں تنظیم نو:مریم نواز پارٹی کی سینئر نائب صدر مقرر
شہباز شریف نے مریم نواز شریف کو پارٹی کا ‘چیف آرگنائزر’ بھی مقرر کر دیا، مریم اورنگزیب
اسلام آباد (صحافی ۔ پی کے نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کے بڑے تنظیمی فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے مریم نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مقرر کر دیا ہے ۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کے بڑے تنظیمی فیصلے کا اعلان کر دیا ہے ،شہباز شریف نے مریم نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مقرر کر دیا ۔ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے پارٹی صدر کے فیصلے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے جو کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے دستخطوں سے جاری ہوا ہے ۔ مریم اورنگزیب کے مطابق شہباز شریف نے مریم نواز شریف کو پارٹی کا ‘چیف آرگنائزر’ بھی مقرر کر دیا جبکہ پارٹی کی تنظیم نو کی ذمہ داری مریم نواز شریف کو سونپ دی گئی ہے اور مریم نواز شریف ہی تمام سطحوں پر پارٹی کی تنظیم نو کا کام بھی کریں گی۔#/s#

Leave feedback about this

  • Rating