نیب ترامیم:ضروری نہیں قانون کالعدم کیا جائے ،آپشن موجود ہیں ، چیف جسٹس

توہین الیکشن کمیشن :سپریم کورٹ نے عمران خان کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیدیا
الیکشن کمیشن کوعمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کیخلاف کارروائی سمیت تحریک انصاف کے اعتراضات پر بھی قانون کے مطابق فیصلہ کرنیکا حکم
الیکشن کمیشن کی فریقین کو پیش ہونے کی آخری مہلت17 جنوری تک شوکاز نوٹسز کا جواب دینے کی ہدایت ،کیس کی مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی
اسلام آباد(صحافی ۔ پی کے نیوز)سپریم کورٹ نے عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروئی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کوعمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کیخلاف کارروائی سمیت تحریک انصاف کے اعتراضات پر بھی قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔چیف جسٹس آف پاکستان کی طرف سے تحریر کردہ تین صفحات پر مشتمل حکم نامہ کے مطابق کسی ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے نہیں روکا،سندھ اور لاہور ہائیکورٹس نے صرف حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روکا ہے،الیکشن ایکٹ کمیشن کو کارروائی کیلئے بااختیار بناتا ہے،جاری حکم نامے کے مطابق تحریک انصاف نے کارروائی کا اختیار دینے کی دفعہ چیلنج کر رکھی ہے،رائج قانون چیلنج ہو تو بھی اس پر عملدرآمد سے روکا نہیں جا سکتا۔عدالت عظمی نے مذکورہ فیصلہ الیکشن کمیشن کے ہائیکورٹس کی جانب سے دیے گئے حکم امتناع کے خلاف دائر درخواست پر دیا ہے۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر اور فواد چودھری کو پیش ہونے کی آخری مہلت دے دی۔سابق وزیر اعظم عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی، ممبر نثاردرانی کی زیر صدارت 4 رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی، الیکشن کمیشن نے عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کو پیش ہونے کا آخری موقع دے دیا۔وکیل انور منصور نے کہا کہ آئندہ سماعت سے قبل شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروا دوں گا، الیکشن کمیشن نے پہلی مرتبہ کسی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا، ممبر نثار درانی نے کہا کہ عمران خان، فواد چودھری کو پہلے بھی توہین عدالت کے نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں۔وکیل علی محمد بخاری نے کہا کہ وارنٹ جاری نہ کریں، پیشی کا نوٹس دے دیں جس پر ممبر اکرام اللہ خان نے کہا کہ اگلی سماعت پر پیش نہ ہوئے تو وارنٹ جاری کریں گے۔الیکشن کمیشن نے فریقین کو 17 جنوری تک شوکاز نوٹسز کا جواب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کر دی۔#/s#

Leave feedback about this

  • Rating