ٖغیر ملکی سفیروں نے پاکستان کے سکیورٹی انتظامات بہتر قرار دیدئیے
اسلام آبا د کے سکیورٹی انتظامات بہتر،غیر ملکیوں شہری آزادانہ نقل و حرکت کر سکتے ہیں،بریفنگ
سفرا کی جانب سے سوالات کے حکام نے جوابات دیئے ، بریفنگ کو تسلی بخش قرار دیا گیا،ذرائع
اسلام آباد (صحافی ۔ پی کے نیوز) پاکستانی حکام کی جانب سے ملک کی موجود سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر غیر ملکی سفرا اور ڈپلومیٹس کو بریفنگ دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق بریفنگ میں 100 سے زائد غیر ملکی سفرا اور ڈپلومیٹس نے شرکت کی انہیں سیکرٹری خارجہ ،سیکرٹری داخلہ اور سکیورٹی حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔آئی جی اسلام آباد ناصر اکبر خان نے سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ وفاقی دارلحکومت کے سکیورٹی انتظامات بہت بہتر ہیں۔غیر ملکیوں شہری آزادانہ طور پر نقل و حرکت کر سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق مختلف سفرا کی جانب سے سوالات کئے گئے جن کے حکام کی جانب سے جوابات دیئے گئے۔غیر ملکی سفرا اور ڈپلومیٹس کو اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین دھماکے میں تحقیقات کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔سفارتکاروں کی جانب سے بریفنگ کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔

Leave feedback about this