نجم سیٹھی ایشیا کپ پاکستان میں کرانے کے لیے کوشاں
پی سی بی نے ایشین کرکٹ کونسل میں اہم میٹنگ طے کر لی، بھارتی بورڈ کے سیکرٹری کو قائل کرنے کی کوششیں کریں گے
اسلام آباد(صحافی ۔ پی کے نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کے سربراہ نجم سیٹھی ایشیا کپ پاکستان میں کرانے کے لیے کوشاں ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے ایشین کرکٹ کونسل میں اہم میٹنگ طے کر لی۔بھارتی بورڈ کے سیکرٹری کو قائل کرنے کی کوششیں کریں گے۔پاکستان کو ستمبر 2023 میں ایشیا کپ کی میزبانی کرنی ہے۔قبل ازیں نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ کوئی ایسا اقدام نہیں کریں گے جس سے وہ کرکٹ کی باقی دنیا سے الگ تھلگ ہوجائیں۔یہ بیان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے درمیان حالیہ تنازع کے جواب میں آیا ہے۔ اس مہینے کے شروع میں بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ آئندہ ایشیا کپ 2023ء کے لیے مین ان بلیو کو پاکستان نہیں بھیجیں گے۔ ۔

Leave feedback about this