انتقال کی جھوٹی خبر : فردوس جمال جمال کے ویڈیو پیغام نے افواہوں کا دم توڑ دیا

لاہور(صحافی ۔ پی کے نیوز) انتقال کی جھوٹی خبر : فردوس جمال جمال کے ویڈیو پیغام نے افواہوں کا دم توڑ دیا ۔سینئر اداکار فردوس جمال کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر 2 منٹ 39 سیکنڈ کا ایک پیغام شیئر کیا گیا ہے جس میںانتقال کی جھوٹی خبر : فردوس جمال جمال کے ویڈیو پیغام نے افواہوں کا دم توڑ دیا اداکار نے کہا کہ میرے مرنے کی خبریں پھیلانے والوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ الحمداللّٰہ ابھی میں زندہ ہوں ،  اللہ تعالی نے جتنی مجھے زندگی دی ہے میں اتنی زندگی ضرور جییوں  گا۔

فردوس جمال نے اپنے پیغام میں حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت نے مشکل وقت میں پہلی بار کسی اداکار کے لیے اتنا کچھ کیا،  اپنے نمائندے کے ذریعے میرے لیے مالی امداد بھجوائی گئی ۔

فردوس جمال نے اپنے ویڈیو پیغام میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Rating