300 یونٹ تک بجلی استعمال پر کم قیمت منصوبہ فوری بنایا جائے، نواز شریف کی ہدایت

سپیکر ، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے لیگی رہنماؤں کو ٹاسک مل گئے
ن لیگ کا اسمبلی میں ووٹنگ کی صورت میں ہر گروپ کا ہیڈ مقرر کرنے کا فیصلہ ،گروپ کے تمام ارکان گروپ ہیڈ سے ہدایات لیں گے
نمبرز پورے نہ ہونے کی صورت میں گروپ ہیڈ پارٹی قیادت کو رپورٹ کریں گے اور مشکوک ارکان کے حوالے سے آگاہ کریں گے، ذرائع
لاہور (خبرنگار )پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر پارٹی رہنماؤں کو ٹاسک سونپ دئیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اسمبلی میں ووٹنگ کی صورت میں ارکان پورے کرنے کیلئے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ن لیگ نے ووٹنگ کی صورت میں ہر گروپ کا ہیڈ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،گروپ کے تمام ارکان ووٹنگ کی صورت میں گروپ ہیڈ سے ہدایات لیں گے۔نمبرز پورے نہ ہونے کی صورت میں گروپ ہیڈ پارٹی قیادت کو رپورٹ کریں گے اور مشکوک ارکان کے حوالے سے بھی گروپ ہیڈ قیادت کو آگاہ کریں گے۔ یاد رہے کہ تحریک عدم اعتماد میں ن لیگ نے اسمبلی میں 186 ارکان پورے کرنے ہیں جبکہ اپوزیشن اتحاد کے پاس اس وقت پنجاب اسمبلی میں 180 ارکان ہیں۔قبل ازیں وزیر اعظم کے معاون خصوصی قانون و داخلہ امور عطاء￿ اللہ تارڑ کہہ چکے ہیں کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب پر ہماری بھرپور تیاری ہے اور ہم سرپرائز دیں گے

Leave feedback about this

  • Rating