وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات : قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب ،اہم فیصلے متوقع

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات : قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب ،اہم فیصلے متوقع

وزیر اعظم ہائوس میں ہونے والے اجلاس کی صدارت شہباز شریف کریں گے،ڈی جی آئی ایس آئی ملکی سلامتی اور سکیورٹی صورت حال سے متعلق شرکاء کو بریفنگ دینگے
شہباز شریف اور جنرل عاصم منیر کے درمیان ملاقات میں وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ آج ہونیوالے اجلاس پر بھی گفتگو کی گئی
اسلام آباد (صحافی ۔ پی کے نیوز)قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس اہم اجلاس آج (جمعہ ) کو طلب کرلیا گیا ہے،اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام شرکت کریں گے جبکہ ڈی جی آئی ایس آئی اجلاس کو ملکی صورت حال پر بریفنگ دیں گے ،ذرائع نے بتایا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے ،وزیر اعظم ہائوس میں ہونے والے اجلاس کی صدارت شہباز شریف کریں گے ،اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کی وجوہات بھی زیر بحث آئیں گی،اجلاس میں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ڈی آئی جی آئی ایس آئی ندیم انجم ملکی سلامتی اور سکیورٹی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دینگے جبکہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کی موجودہ صورت حال اور ماضی کے معاہدوں پر عمل درآمد پر بھی شرکاء کو اعتماد میں لیں گے ۔علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ ملاقات میں قومی سلامتی کمیٹی کے کل ہونے والے اجلاس پر بھی گفتگو کی گئی، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کے سدباب پر غور ہوگا، افغان سرحد کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار ملک کی معاشی صورتحال پربریفنگ دیں گے ۔ اجلاس میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کے سدباب پرغور ہوگا جب کہ عسکری حکام دہشتگردی اور افغان بارڈر کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

Leave feedback about this

  • Rating