پاکستان کے کار پوریٹ سیکٹر میں بھارتی سافٹ وئیر کے استعمال کا انکشاف

پاکستان کے کار پوریٹ سیکٹر میں بھارتی سافٹ وئیر کے استعمال کا انکشاف
اسلام آباد (صحافی ۔ پی کے نیوز)پاکستان کے کار پوریٹ سیکٹر میں بھارتی سافٹ وئیر کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے ،نیشنل ٹیلی کام سیکیورٹی بورڈ نے حکومت کو خبر دار کر دیا اس حوالے سے نیشنل ٹیلی کام سیکیورٹی بورڈ نے ایڈوائزری جاری کر دی،مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ ٹیلی کام سیکیورٹی بورڈ تین سال قبل حکومت کو آگاہ کر چکا ہے،الرٹ جاری کرنے کے باوجود ایس ای سی پی میں بھارتی سافٹ وئیرکا استعمال جاری ہے ،ابھی تک بھارتی سافٹ وئیرز کے استعمال سے سائبر سیکیورٹی پر تحفظات ہیں ،مراسلہ میں مزید کہاگیا کہ تمام وفاقی وزارتوں ڈویڑنز چیف سیکرٹریز ٹیلی کام کمپنیوں کو ایک بار پھر متنبہ کیا جا رہا ہے ،جو ادارے آن لائن بزنس میں بھارتی سافٹ وئرز استعمال کر رہے ہین فوری ترک کریں ۔

Leave feedback about this

  • Rating