ایک ایسا سیاستدان پیدا کیا گیا جو ملک کے گلے پڑا ہے، رانا ثنا اللہ

ایک ایسا سیاستدان پیدا کیا گیا جو ملک کے گلے پڑا ہے، رانا ثنا اللہ
ملکی سیاست میں عمران خان کا وجود باقی رہنے تک لڑائی ختم نہیں ہو سکتی،نجی ٹی وی سے گفتگو
اسلام آباد (صحافی ۔ پی کے نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جب تک ملکی سیاست میں عمران خان کا وجود ہے تو لڑائی ختم نہیں ہو سکتی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا عمران خان کا بیانیہ فتنہ اور فساد پر قائم ہے، جو کہے مخالفین کے ساتھ بیٹھ کر بات نہیں کر سکتا، جو کہتا ہے کہ مخالفین کے ساتھ بیٹھنے سے بہتر ہے مر جاؤں، ایسے میں کیا معاملات آگے بڑھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا جب تک ملکی سیاست میں عمران خان کا وجود ہے تو لڑائی ختم نہیں ہو سکتی۔پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا پنجاب اسمبلی کوئی کھیل تماشا نہیں ہے، ملک کی اس صورتحال کا حل الیکشن نہیں بلکہ چارٹر آف ڈیموکریسی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ایسا سیاستدان پیدا کیا گیا ہے جو اب ملک کے گلے پڑا ہے، عمران خان نے نیب کا بے دریغ استعمال کیا، جب تک ملکی سیاست میں عمران خان کا وجود ہے لڑائی ختم نہیں ہو سکتی۔

Leave feedback about this

  • Rating