افغان خواتین پر پابندی، سلامتی کونسل کا اظہار تشویش

افغان خواتین پر پابندی، سلامتی کونسل کا اظہار تشویش
نیویارک (صحافی ۔ پی کے نیوز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں خواتین پر عائد پابندیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طالبان حکومت سے پالیسیاں بدلنے پر زور دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقو ام متحدہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ خواتین پر پابندیاں عالمی برادری کی توقعات کے برعکس ہیں، افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کو مساوی اور بامعنی نمائندگی دی جائے۔ بیان میں کہا گیا کہ افغانستان میں اسکول کھولے جائیں، نئی پالیسی اور اقدامات واپس لیے جائیں۔سلامتی کونسل نے خواتین کے این جی اوز کیلئے کام کرنے پر عائد پابندی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے طالبان حکومت سے خواتین اور لڑکیوں پر پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Rating