الیکشن کمیشن آف پاکستان کا آئندہ عام انتخابات سے متعلق نیا سسٹم لانے کا فیصلہ

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
اسلام آباد(صحافی ۔ پی کے نیوز)الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ،فیصلے میں کہاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات ملتوی کر رہا ہے، جبکہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نیا شیڈیول بعد میں جاری کیا جائے گا،فیصلے کے مطابق یونین کونسلز کی تعداد کا تعین وفاقی حکومت کا اختیار ہے، الیکشن کمیشن یونین کونسلز کی تعداد کے مطابق حلقہ بندی کا پابند ہے، بلدیاتی قانون میں پارلیمان نے ترامیم کرکے صدر کو بھجوا دی ہیں، ترامیم کے مطابق میئر کا انتخاب براہ راست اور الیکشن کے دن ہی ہوگا،اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات واضح ہیں کہ اس صورتحال میں انتخابی شیڈیول جاری نہیں ہوسکتا تھا، الیکشن کمیشن اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات ملتوی کر رہا ہے،اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نیا شیڈیول بعد میں جاری کیا جائے گا، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن نے گزشتہ ہونے والے فیصلے کی روشنی میں جاری کیا نوٹیفکیشن میں ککا گیا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات تا حکم ثانی ملتوی کئے جاتے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Rating