مودی کی حقیقت بتانے پر بی جے پی نے میرے سر کی قیمت لگائی، بلاول
واشنگٹن( صحافی ۔ پی کے نیوز ) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے متعلق حقیقت بیان کرنے پر بی جے پی نے میرے سر کی 2 کروڑ قیمت لگا دی۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نریندر مودی کو گجرات کا قصائی میں نے نہیں کہا بلکہ یہ وہ الفاظ ہیں جو 2002 میں گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام کے بعد مودی کے لیے استعمال کیے گئے۔ نریندر مودی اس وقت گجرات کے وزیراعلی تھے۔ بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ میں نے صرف تاریخی حقائق دہرائے جس کو ذاتی توہین سمجھا گیا۔ میرے بیان کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پارٹی بی جے پی نے میرے سر کی قیمت 2 کروڑ روپے لگا دی اور پورے بھارت میں میرے خلاف مظاہرے کیے گئے۔پڑوسی ملک کے وزیرخارجہ کے سر کی قیمت لگانے کا مطلب لائن عبور کرنا ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکہ کے دورہ پر واشنگٹن میں ہیں جہاں وزیر خار نے پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے ۔اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیر خارجہ نے کہا ہمیں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی کامیابی پر فخر ہے۔ پاکستان کی قومی ترقی میں ان کی مسلسل حمایت کو سراہتے ہیں۔ ہمارے متحرک تارکین وطن مضبوط پاک امریکہ تعلقات کا اثاثہ ہیں۔ #/s#

Leave feedback about this