توشہ خانہ کیس کا معاملہ ،وفاقی کابینہ کا توشہ خانہ کی تحقیقات ایف آئی اے سے بھی کروانے کا فیصلہ
تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے اس مجوزہ توانائی پلان پر مشاورت کریں صوبوں کو اس حوالے سے اعتماد میں لیا جائے، شہباز شریف
موجودہ حکومت نے انتہائی مشکل حالات میں اقتدار سنبھالاموجودہ حکومت معاشی صورتحال کی بہتری کے لیے ہرممکن کوششیں کررہی ہے، وزیر اعظم
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی کابینہ اجلاس میں توشہ خانہ کیس کا معاملہ بھی زیر بحث آیا توشہ خانہ کی تحقیقات ایف آئی اے سے بھی کروانے کا فیصلہ کیا گیا عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی ۔زرائع کھ مطابق توشہ خانہ اور ریاستی تحفوں کے لیے ایک کمیٹی سفارشات کو آخری شکل دے رہی ہیوفاقی کابینہ کو ’’مجوزہ توانائی بچت پلان کا نفاذ‘‘ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گذشتہ حکومت کے دور میں معاشی ترقی کی شرح انتہائی کم درجے تک جا پہنچی معیشت کا ہر شعبہ انحطاط کا شکار رہا موجودہ حکومت نے انتہائی مشکل حالات میں اقتدار سنبھالاموجودہ حکومت معاشی صورتحال کی بہتری کے لیے ہرممکن کوششیں کررہی ہے مجوزہ پلان کے حوالے سے تمام صوبوں کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی جائے گی ذرائع کے مطابق خواجہ محمد آصف جمعرات تک تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے اس مجوزہ توانائی پلان پر مشاورت کریں صوبوں کو اس حوالے سے اعتماد میں لیا جائے وفاقی وزیر اطلاعات نے کلا ہے کہ وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس کا کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیاوفاقی کابینہ کے اجلاس کے بارے میں وفاقی وزرا پریس کانفرنس کر چکے ہیں وفاقی وزرا نے کابینہ اجلاس کے حوالے سے تفصیلات بیان کر دی ہیں کابینہ کے اعلامیہ کے حوالے سے میڈیا میں چلنے والی خبریں درست نہیں ہیں۔#/s#

Leave feedback about this