'پرویز الہی'کے خلاف فی الحال تحریک عدم اعتماد نہ لانے کا فیصلہ

اسلام آباد،لاہور (صحافی ۔ پی کے نیوز)پی ڈی ایم نے وزیر اعلی’پرویز الہی’کے خلاف فی الحال تحریک عدم اعتماد نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پنجاب کے سیاسی منظرنامے میں آئندہ 48گھنٹے انتہائی اہم قراردے دئیے جا رہے ہیں، مسلم لیگ ق ایک بار پھر اہمیت اختیار کر گئی ہے، حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف علی زرداری اور شہباز شریف نے پرویز الٰہی کے حوالے سے فیصلے کے تمام اختیارات چوہدری شجاعت حسین کو سونپ دئیے ہیں ، چوہدری شجاعت حسین کے جواب تک پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع نہیں ہو گی جبکہ پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ برقرار رکھنے کا فیصلہ بھی چوہدری شجاعت حسین کی رپورٹ تک موخر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ چوہدری شجاعت حسین نے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور خاندان کے دیگر افراد سے تمام صورتحال پر مشاورت شروع کر دی ہے اور تفصیلات طلب کی ہیں کہ تحریک انصاف ق لیگ کو کیا دے رہی ہے؟ دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ، شہباز شریف سارے معاملے پر اتحادیوں سے مشاورت کریں گے ، ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے بھی جلد ملاقات متوقع ہے۔

Leave feedback about this

  • Rating