نئی دہلی (صحافی ۔ پی کے نیوز)پاکستان نے بھارتی ہندو یاتریوں کو چکوال میں شری کٹاس راج مندر کے لیے ویزے جاری کر دیے
پاکستان ہائی کمیشن، نئی دہلی نے چکوال کے لیے ہندو یاتریوں کو 96 ویزے جاری کیے،
ترجمان پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی نے بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق بھارتی ہندو یاتری 20 سے 25 دسمبر کو کٹاس راج چکوال، پنجاب کا دورہ کریں گے، بھارت سے سکھ، ہندو یاتریوں کی بڑی تعداد مذہبی تہواروں کے لیے پاکستان آتی ہے، پاکستانی ہائی کمیشن باقاعدگی سے سکھ، ہندو یاتریوں کو ویزے جاری کرتا ہے، پاکستانی ناظم الامور آفتاب حسن خان کا ہندو یاتریوں کے لیے یاترا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار، پاکستانی ناظم الامور کا کہنا تھا کہ پاکستان مقدس مذہبی مقامات کے تحفظ، تمام مذاہب کے زائرین کو مدد کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، ہندو یاتریوں کا کٹاس راج کا دورہ 1974ء کے مذہبی مقامات کے دوروں کے دوطرفہ پروٹوکول کے تحت ہے،
Leave feedback about this