لاہور(صحافی ۔ پی کے نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب ، سپیکر ، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع۔ اپوزیشن ارکان نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، اسپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ۔ اپوزیشن ارکان نے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں تینوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری اسمبلی عنایت اللہ لک نے رات 9 کے بعد تحریک عدم اعتماد کی تحریک وصول کی تاہم اسپیکر پنجاب اسمبلی عدم اعتماد جمع ہونے سے لاعلم تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکرٹری اسمبلی عنایت اللہ لک شام ساڑھے چار بجے ایوان وزیراعلیٰ میں تھے، شام ساڑھے چار بجے وزیراعلیٰ اور مونس الٰہی ایوان وزیراعلی میں موجود تھے۔
ذرائع اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا تھاکہ سیکرٹری اسمبلی رات دیر تک آفس میں کام کرتے ہیں۔
دوسری جانب گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کردی۔
گورنر پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس بدھ شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے، مراسلے کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے۔
Leave feedback about this