عمران پرویز الہٰی ملاقات

لاہور(صحافی ۔ پی کے نیوز)کپتان اور وزیر اعلیٰ پنجاب میں اسمبلیوں کی تحلیل پر طویل مشاورت۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ اور وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں اسمبلیوں کی تحلیل پر مشاورت کی گئی۔ اتحادی جماعت ق لیگ کے ارکان اسمبلی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ق لیگ نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے اپنی رائے دی۔ جبکہ لیگی قیادت نے اپنے رابطوں اور اہم ملاقاتوں بارے اعتماد میں لیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران مختلف سیاسی آپشنز کی تجاویز پر غور کیا گیا۔ مسلم لیگ ق اسمبلی نے تجویز دی کہ اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے مناسب وقت کا تعین کیا جائے۔ ہماری رائے آپ کے سامنے ہے۔ حتمی فیصلے کا اختیار آپکے پاس ہے۔

Leave feedback about this

  • Rating