لارج سکیل مینوفیکچرنگ کی شرح نمو بھی منفی پر پہنچ چکی،ا ب انتخابات کا وقت آ چکا ہے ، سابق وزیر خزانہ
اسلام آباد ( صحافی ۔ پی کے نیوز )سابق وزیر خزانہ و رہنما تحریک انصاف شوکت ترین نے تباہ حال ملکی معیشت کے اعداد و شمار سماجی میڈیا پر جاری کر دئیے۔اپنے ایک بیان میں شوکت ترین نے کہا کہ ملکی معیشت کی تباہ حالی کا دور دورہ ہے ،لارج سکیل مینوفیکچرنگ کی شرح نمو بھی منفی پر پہنچ چکی ہے ،لارج سکیل مینوفیکچرنگ اکتوبر 2022 میں سالانہ 7.75 فیصد کی منفی نمو ظاہر کر رہی ہے ،مارچ 2022 میں لارج سکیل مینوفیکچرنگ 10.7 فیصد سالانہ اضافہ دکھا رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 18.5 فیصد کا ٹرن آراؤنڈ بڑے پیمانے پر بے روزگاری کا باعث بنتا ہے، اس سال مجموعی جی ڈی پی کی شرح نمو منفی ہے اور اس کے مقابلے پچھلے سال 6 فیصد کی شرح نمو تھی ،یہ ایک بھرپور معاشی زوال ہے،اب انتخابات کا وقت آ چکا ہے #/s#

Leave feedback about this