لاہور( صحافی ۔ پی کے نیوز )مسلم لیگ ن کا لاہور میں ورکرز کنونشن آج ہوگا تیاریاں مکمل، ورکر کنونشن مسلم لیگ ن کے سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن 180ایچ میں منعقد ہوگا۔ کارکنان کو آج بروز بدھ دوپہر 2 بجے ماڈل ٹاؤن پہنچنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ ورکر کنونشن کے حوالے سے تمام تر انتظامی امور کی ذمہ داری سیکرٹری جنرل لاہور خواجہ عمران نذیر دیکھ رہے ہیں
لاہور میں منعقدہ کنونشن میں لاہور کی سینئیر قیادت شریک ہوگی
کنونشن سے حمزہ شہباز، سعد رفیق، ایاز صادق کے خطاب متوقع ہے
شہر کے تمام صوبائی حلقوں سے کارکنان کو ماڈل پہنچنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں، ہر صوبائی حلقے سے مقامی عہدیدار و ایم پی ایز کارکنان کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن پہنچیں گے۔
Leave feedback about this