شاہ رخ خان اور دپیکا کے گانے نے دھوم مچا دی

“بمبے (صحافی ۔ پی کے نیوز ) شاہ رخ خان اور دپیکا کے گانے نے دھوم مچا دی ۔ پٹھان” کا پہلا گانا “بے شرم رنگ” سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا ہے جس کے حوالے سے کئی دنوں سے ٹیزر جاری کیا گیا تھا جبکہ یش راج فلمز کے بینرر تلے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان اگلے برس ریلیز کی جائے گی۔

بے شرم رنگ گانے میں دیپکا پڈوکون کی بولڈ ڈریسنگ اور شاہ رخ خان کا سٹائلش انداز سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا ہے۔

بالی ووڈ کنگ کی باڈی فٹنس کی بھی تعریف کی جارہی ہے اور اس گانے میں دیپکا اور شاہ رخ کی کیمسٹری کو پسند کیا گیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Rating