نارتھ کیرولینا: (صحافی ۔ پی کے نیوز )پرانی جینز قدر دان نے اڑھائی کروڑ میں خرید لی ۔ تفصیلات کے مطابق نیلام ہونے والی جینز ہولا برڈ ویسٹرن امریکن کلیکشن نامی نیلام گھر کے ایک کان کن کے لیے بنائی گئی ہے جس کی فلائی میں پانچ بٹن لگے ہیں۔ یہ جینز 1857ء میں ملنے والے ایک بحری جہاز کے ملبے سے ملی جبکہ مشہور لوائی اسٹروس اینڈ کمپنی 1873ء میں قائم ہوئی۔ لوائی اسٹروس کمپنی قائم ہونے سے قبل جینز بنانا ممکن نہ تھا۔ جینز کو دنیا کی قدیم ترین جینز قرار دیتے ہوئے کل 114,000 ڈالر میں نیلام کیا گیا۔

ہولا برڈ سے وابستہ تاریخ کی ماہر ٹریسی پینک کے مطابق اس لباس کا لیوائی سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی یہ معلوم ہوسکا ہے کہ اسے بطورِ خاص کسی کان کن کے لیے بنایا گیا تھا۔ یہ جینز ’ایس ایس سینٹرل امریکہ‘ نامی بحری جہاز سے ملی ہے جو 12 ستمبر 1857ء میں ایک خوفناک سمندری طوفان کا شکار ہوگیا تھا۔ ایک صدی کے بعد 2195 میٹر گہرائی سے اس کا ملبہ ملا جس میں سونے کے لاتعداد سکے بھی ملے تھے۔

Leave feedback about this

  • Rating