لاہور(صحافی۔پی کے)
وزیراعظم شہبازشریف نے افغان بارڈر فورسز کی جانب سے پاکستانی شہریوں پر بلا اشتعال گولہ باری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا چمن کے علاقے میں افغان بارڈر فورسز کی بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ سے متعدد پاکستانی شہری شہید اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوئے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ افغان بارڈر فورسز کی جانب سے پاکستانی شہریوں پر بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ قابل مذمت ہے، افغان حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ کےخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع۔قرارداد مسلم لیگ (ن)
کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا کہ یہ ایوان چمن میں افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتا ہے
افغان فورسز کی فائرنگ سے 6پاکستانی شہری شہید اور 17زخمی ہوئے اس سے چند دن قبل بھی چمن بارڈر پر افغان
فورسز نے حملہ کیا جس میں ایک پاکستانی شہید ہوا یہ ایوان افغان فورسز کی بھاری ہتھیاروں سے پاکستان کے شہری علاقوں پر فائرنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے بھرپور دفاع کیا ہے قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ذمہ داروں کو منظر عام پر لایا جائے اور انکو سزائیں دی جائیں۔
Leave feedback about this