نواز شریف کی واپسی

لاہور (صحافی ۔ پی کے نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کا متفقہ فیصلہ کرلیا ہے، جب کہ نائب صدر ن لیگ مریم نواز کی بھی وطن واپسی کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس ہوا، جس میں پارٹی کے تقریباً تمام اعلیٰ عہدیداران شریک ہوئے،

مریم نواز شریف (فایل فوٹو)

اس اجلاس کی اندرونی کہانی کے مطابق اجلاس میں شریک تمام اعلیٰ عہدیداران نے اپنے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کا متفقہ فیصلہ کرلیا ہے، اور یہ بھی فیصلہ ہوا کہ تاریخ کا اعلان لندن سے ہوگا، اور

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی وطن واپسی کا پارٹی قائد سے ایک ہفتہ قبل قوی امکان ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا کالعدم کرانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصلہ چیلنج کیا جائے گا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب میں 9 ڈویژن میں عوام رابطہ مہم کے سلسلہ میں جلسے رکھے جائیں گے،اور رواں ماہ پارٹی انتخابات بھی کرائے جائیں گے اور پارٹی قیادت کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ذرایع نے یہ بھی بتایا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی جنوری کے دوسرے ہفتے میں واپسی کا امکان ہے

مسلم لیگ ن پہلے مرحلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے نواز شریف کی حفاظتی ضمانت لے گی ، نواز شریف اپنی ہوم گراؤنڈ لاہور ائیر پورٹ پر لینڈ کرنا چاہتے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی کے اکثر سینئر رہنماؤں نے نواز شریف کو اسلام آباد لینڈ کرنے کا مشورہ دیا ہے

نواز شریف وطن واپسی کے بعد اگلے دن اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپنے کیسس کا سامنا کرنے کے لئے پیش ہوں گے۔

نواز شریف نے شہباز شریف اور اسحاق ڈار کو بجلی کی قیمتیں اور پٹرول سستا کرنے کی ہدایات کیں۔

میاں نواز شریف چاہتے ہیں بجلی تین سو یونٹ تک فری دی جائے۔

Leave feedback about this

  • Rating