میاں اسلم اقبال نے کہا کہ لاہور میں ریلی نکالنے کا خاص مقصد ہے، ہم چاہتے ہیں ملک میں قومی و صوبائی سطح پر جلد از جلد الیکشن کا انعقاد ہو، پاکستان کی تاریخ میں ایسی صورت حال کبھی نہیں دیکھی، بیروزگاری کا سیلاب سڑکوں پر ہے، امپورٹڈ حکومت اپنے لیڈران کی دولت بچانے کے لئے جو کچھ ہو سکتا ہے کر رہی ہے، امپورٹڈ حکومت سے عوام کو ریلیف نہیں مل رہا۔

اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ جو این آر او لینے تھے یہ لے چکے ہیں، اپنے 11 سو ارب روپے سے زائد کے کیسز ختم کروا لیے ہیں، یہ الیکشن کی طرف نہیں آ رہے، الیکشن کے نام سے لرز جاتے ہیں، ہم ملک کے اندر الیکشن چاہتے ہیں، جو مہنگائی کا سیلاب ہے وہ آپ کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر نوازشریف اور زرداری کی لوٹی ہوئی دولت پاکستان آئے تو پاکستان جلد معاشی بحران سے نکل سکتا ہے، پاکستان میں صنعتیں بند ہوتی جا رہی ہیں، مہنگائی اور بیروزگاری بڑھ گئی ہے، لوگوں کے پاس بل ادا کرنے کے پیسے نہیں، دوائی لینے کے پیسے نہیں، تنخواہ ایک ہی جگہ کھڑی ہے اور مہنگائی عروج پر ہے، آج ہر کوئی اپنے کیسز ختم کروا رہا ہے۔

Leave feedback about this

  • Rating