بالی ووڈ کے سینئر اداکار وکرم گوکھلے طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وکرم گزشتہ کئی دنوں سے بھارتی شہر پونے کے ہسپتال میں زیرِعلاج تھے اور انہیں حالت بگڑنے کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ اداکار کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔
اداکار وکرم گوکھلے نے 1971ء میں 26 سال کی عمر میں بالی ووڈ کی فلم “پروانہ “سے ڈیبیو کیا،ان کی مشہور فلموں میں “ہم دل دے چکے صنم”,”اگنی پتھ”,”ہچکی” اور کئی دیگر شامل ہیں۔
واضح رہے اداکار کی اہلیہ کی جانب سے صحت بگڑنے کی خبر شئیر کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی موت کی جھوٹی خبر گردش کرنے لگی تھی جس کے بعد ان کے مداح اور بالی ووڈ کی معروف شخصیات نے اداکار کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا تھا۔
Leave feedback about this