کون کتنی فیس لیتا ہے؟ عدالت نے تمام نجی ہسپتالوں سے علاج فیس کی ریٹ لسٹ طلب کر لی

image author
شیئر کریں
  • 1
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    1
    Share


سپریم کورٹ نے تمام نجی ہسپتالوں سے علاج کی فیس کی فہرست (ریٹ لسٹ) طلب کر لی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کے روبرو نجی ہسپتالوں کے مہنگے علاج سے متعلق سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ تمام نجی ہسپتالوں کو بتانا ہو گا کون کتنا کما رہا ہے۔

چیف جسٹس ریمارکس دئیے کہ شرجیل میمن کو ضیا الدین ہسپتال کے جس کمرے میں رکھا گیا اس کا کرایہ کتنا ہے؟

ضیا الدین ہسپتال کا کمرہ کسی فائیو سٹار ہوٹل کے کمرے سے زیادہ عالی شان لگ رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔

کراچی کیلئے بڑا حکم، عدالت نے رینجرز کو تعاون کی ہدایت کرتے ہوئے 15 دن کی مہلت دے دی

ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ شرجیل میمن کے کمرے کا کرایہ یومیہ35 ہزار تھا۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کہاں ہیں؟

انتظامیہ نے بتایا کہ ڈاکٹر عاصم حسین ملک سے باہر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔

پی ای اے کی 80 ائیر ہوسٹسز کیخلاف فیصلہ کر لیا گیا

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو ملک سے باہر جانے کی اجازت کس نے دی؟
ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا تھا نام ای سی ایل میں نہ ڈالیں بیرون ملک نہیں جاؤں گا۔

وکیل نے بتایا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو نیب عدالت نے بیرون ملک جانے کی اجازت دی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے پچھلے15 دنوں میں ضیاالدین ہسپتال میں کتنے مریضوں کا مفت علاج کیا گیا ہے۔

غریبوں کے لیے کتنے بستر مختص ہیں اور کتنے میں ملتے ہیں، بتایا جائے؟

یہ بھی پڑھیں۔۔۔

کرپشن کی نشاندہی پر20 فیصد انعام حاصل کریں، نئے قانون کی تیاریاں شروع

چیف جسٹس کا مزید کہنا تھاکہ آکسیجن، وینٹی لیٹر ودیگر سہولتیں کتنی رقم میں دی جاتی ہیں۔

ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ علاج کرنا شوگر ملز جیسا منافع بخش کاروبار نہیں ہونا چاہیے۔

عدالت نے تمام نجی ہسپتالوں سے علاج کی فیس کی فہرست (ریٹ لسٹ) طلب کر لی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔

سنی لیونی کے بھائی نے انہیں پیسے کمانے کا ذریعہ کیسے بنایا؟

عدالت نے تمام نجی ہسپتالوں کو تفصیلات آج تک جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔


شیئر کریں
  • 1
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    1
    Share